• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات کا فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے لئے 50 لاکھ ڈالر کا اعلان

ابوظبی(سبط عارف)متحدہ عرب امارات نے فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے لیے 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔امارات کی جانب سے مالی تعاون ایسے تعلیمی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا جو بچوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ علم اور مہارتیں فراہم کریں۔فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ فیفا اور عالمی فلاحی تنظیم گلوبل سٹیزن کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کا مقصد بالخصوص محروم اور پسماندہ بچوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید