• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریم نگر کا شاندار کنسرٹ، عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے میلہ لوٹ لیا

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر میوزیکل کنسرٹس کا مرکز بن گیا۔استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی کامیابی کے بعد پریم نگر کا ایک اور شاندار کنسرٹ کا انعقادکیا گیا، عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے میلہ لوٹ لیا، ہزاروں شائقین موسیقی رات گئے تک جھومتے رہے،کنسرٹ کی آمدنی سے اسپیشل افراد کی خدمت کی جائے گی،ڈاکٹر رمیش کمار کی میڈیا سے گفتگو۔ پہلی بار صوفی میوزک اور پاپ موسیقی کا فیوژن پیش کیا گیا۔ تھرپارکر کے فلاحی ادارے پریم نگر کی مدد کے لئے کراچی کے ڈیفیس کرکٹ اکیڈمی میں شاندار میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا،جس میں عالمی شہرت یافتہ صوفی سنگر عابدہ پروین اور نئی نسل کے مقبول گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا۔ کنسرٹ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈمپل کوئین اداکارہ ہانیہ عامر، نادیہ سمیت، عدنان جیلانی، غزالہ عارف، گل رعنا سمیت دیگر مقبول فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ کنسرٹ کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا پیغام پوری دنیا کو دے رہے ہیں۔آج کے کنسرٹ میں ہندو، عیسائی اور مسلم سب شریک ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں واقع فلاحی ادارے پریم نگر میں مقیم بے سہارا اور خصوصی افراد کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے لئے یہ کنسرٹ کراچی میں منعقد کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید