برسلز( حافظ اُنیب راشد ) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے وزیراعظم شہبازشریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپی یونین حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے،یورپی یونین حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ انھوں نے گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقد ہونے والے رواں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین سیلاب سے پیدا ہونے والی دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور وہ بہت جلد مزید امداد روانہ کی جائے گی ۔ ارسلا واندرلین نے کہا کہ ملاقات میں انھوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خوفناک سیلاب کے متاثرین کیلئے اپنی ذاتی تعزیت کا پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کمیشن آپ کے ساتھ ہے۔ ہم پاکستان کے لوگوں کی مدد کے لیے آنے والے ہفتوں میں نئی انسانی امداد کے ساتھ آگے آئیں گے ۔