• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایوس ولادیمیر پیوٹن کو یوکرائن میں شکست ہوگی، وزیراعظم لزٹرس

لندن (شہزاد علی)برطانوی وزیرلزٹرس نے کہا ہے کہ مایوس ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں شکست ہوگی،ہم یوکرائن کی امداد جاری رکھیں گے ،جب کہ ڈائوننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ پیوٹن کی تقریراعتراف شکست ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے کہا ہے کہ مایوس ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں شکست ہوگی،یوکرائن کی آزادی کے لیے کھڑے ہونے کے لیے ہم پرعزم ہیں ۔وزیر اعظم کے طور پر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر محترمہ ٹرس نے دلیل دی کہ جمہوری ممالک کو سٹریٹجک مقابلے کے نئے دور میں اقتصادی ترقی اور سلامتی کو ترجیح دینی چاہیے۔ برطانوی وزیر اعظم لزٹرس نے کہا کہ یوکرین کے باشندے صرف اپنے ملک کا دفاع نہیں کر رہے، وہ ہماری اقدار اور پوری دنیا کی سلامتی کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے یوکرین کی فوجی مدد کو "جتنا وقت لگے" برقرار رکھنے یا بڑھانے کا بھی وعدہ کیا اورکہاکہ ہم یوکرین کی فتح تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ علاوہ ازیں ڈاؤننگ سٹریٹ کا کہنا ہے کہ پیوٹن کی تقریر یوکرین جنگ میں ناکامی کا واضح اعتراف ہے۔ ڈاؤننگ سٹریٹ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ برطانیہ یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔

یورپ سے سے مزید