• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائش نہ ہونے کی وجہ سے مانچسٹر میں مقیم ہزاروں نئے طالب علم سفری مشکلات کا شکار

راچڈیل (نمائندہ جنگ) مانچسٹر میں مقیم ہزاروں نئے طالب علم سفری مشکلات کا شکار، مانچسٹر کے نئے طلباء لیورپول، پریسٹن اور ہڈرز فیلڈ سے سفر پر مجبور ، شہر کی دو بڑی یونیورسٹیوں نے رہائش کی قلت کا اعلان کر دیا، رواں ماہ کے شروع میں مانچسٹر یونیورسٹی نے طلباء کو2500پائونڈ کے ساتھ100پائونڈ فی ہفتہ سفری اخراجات کی پیشکش کی تھی جس میں 350سے زیادہ کمروں کو خالی کرنے کی کوشش کی گئی یہ تجویز کیا گیا تھا کہ وہ طلباء جو کیمپس کے سفر کے فاصلے کے اندر رہتے تھے خاص طور پر پیشکش میں دلچسپی رکھتے ہیں،دونوں یونیورسٹیوں نے یونیورسٹی ہاؤسنگ کی اعلیٰ مانگ اور وبائی امراض کے بعد اے لیول کی اعلی درجہ بندی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی پیشکشوں کو قلت کی وجوہات کے طور پر بتایا ہے۔ ایک طالبہ کی ماں لینی ڈیوس نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے پاس یو او ایم میں بیالوجی کی تعلیم حاصل کرنےکیلئے جگہ ہے لیکن اسے گزشتہ ہفتے بتایا گیا کہ اسے لیورپول میں رہنا پڑے گا، اسے انڈرگریجویٹ ہونے کے باوجودیو او ایم کے پوسٹ گریجویٹ ہالز میں جگہ کی پیشکش کی گئی لیکن لینی ڈیوس نے کہا کہ اس تجربے نے ان کے منہ میں کڑوا ذائقہ چھوڑا ہے بہبود کے بارے میں تمام باتوں کے باوجود سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ان کے اپنے بنانے کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ایم ای این)میری بیٹی کو رہائش کی ضمانت بہت اطمینان بخش معلوم ہوئی یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اس نے مانچسٹر کا انتخاب کیا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو یہ اندازہ لگانے کے قابل ہونا چاہیے کہ وہ رہائش مانچسٹر میں ہوگی۔ اٹھارہ سالہ (Elspeth Mclntyre) جس کا تعلق لیورپول سے ہے لیکن تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لیے اس کیلئےیو او ایم میں ان کی جگہ ہے، اسے یونیورسٹی کی طرف سے ایک ای میل بھیجی گئی تھی جس میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ لیورپول میں پہلے سے مقیم طالب علم نقد رقم کے بدلے مانچسٹر میں اپنا کمرہ چھوڑنا چاہیں گے، اس کے مطابق یہ آفر ایک بے عزتی لگتی ہے، میرا یونیورسٹی میں صرف پڑھائی کا مقصد ہے،اگر مجھے ابھی رہائش کی پیشکش نہ ہوتی تو میری پریشانی میں اضافہ ہوتا، گزشتہ دس یوم کے دوران یو او ایم کے فیلڈ فیلو کیمپس میں رہائش کی پیشکش کی گئی جسے خوش قسمت تصور کر رہے ہیں۔ یو او ایم کے ترجمان نے کہا کہ وہ طلبہ کے کمرے تلاش کرنے کے لیے بھر پور محنت کر رہے ہیں مگر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو ان کی پہلی پسند ملنے کا امکان نہیں ہے، ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ 130کمروں تک کمی ہے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ طلباء لیورپول میں رہائش کی پیشکشیں وصول کر نے والے ہیں یو او ایم کا مقصد انہیں اس سال مانچسٹر میں رکھنا ہے۔

یورپ سے سے مزید