• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباً 10 فیصد امریکی ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہیں اور نوجوانوں میں تیز مزاجی کے مسائل تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ تحقیق کی سربراہ پروفیسر رینی گڈون کا کہنا تھا کہ ڈپریشن امریکا میں انتہائی عام ہے اور وبا کی صورت اختیار کرچکا ہے۔اساتذہ، والدین، معالجین اور مذہبی پیشواؤں کی ایسی تربیت ہونی چاہیے کہ وہ نوجوانوں میں ڈپریشن کی نشان دہی کر سکیں۔اس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید