• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی یوانتخابات، انوشہ رحمان ڈائریکٹر بیورو کی پوسٹ پر انتخاب لڑیں گی

اسلام آباد (ساجد چوہدری)سابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان خان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو )کی ڈائریکٹربیورو کی پوسٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں،انہیں حکومت پاکستان نے اس پوسٹ پر انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے ، یہ انتخابات 26سے 30ستمبر تک رومینیا میں ہونگے، ذرائع کے مطابق دو ہزار مندوبین ان انتخابات کا مشاہدہ کرینگے، یہ انتخاب ہر چار سال بعد ہو تا ہے اور دنیا بھرسے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن کے پیشے سے منسلک بہترین لوگ اپنے ملکوں کی طرف سے انتخاب میں حصہ لیتے ہیں ، وفاقی حکومت نے اس مرتبہ سابق وفاقی وزیر آئی ٹی انوشہ رحمان خان کو ڈائریکٹر کی پوزیشن کیلئے نامزد کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید