ٹوبہ ٹیک سنگھ،کمالیہ (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) ایم پی اے ایوب گادھی پر حملہ،6نامزد اور 3نامعلوم ملزمان کے خلاف درج، قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری،جاں بحق چاروں افراد سپردخاک،تھانہ رجانہ کے علاقہ چک نمبر 184گ ب میں ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی کے ڈیرہ پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کا مقدمہ تھانہ رجانہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سابق ایم پی اے مسعود خان گادھی کی مدعیت میں6نامزد اور3نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ1997ء کی دفعات شامل کی گئی ہیں