کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں بی ایل اے کی جانب سے خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تربت کی سیکنڈ ایئر کی خود کش بمبار طالبہ کو گرفتار کر لیا ہم اپنی بچیوں کو آکسفورڈ اور ہارورڈ میں پڑھانا چاہتے ہیں جبکہ بشیر زیب اینڈ کمپنی خود کش جیکٹس پہنا رہی ہے دہشتگردوں کا بلوچ اور بلوچیت کی روایات سے کوئی تعلق نہیں ہےوہ اپنے گھناؤنے مقاصد کے لئے بلوچستان کی معصوم بلوچ بچیوں کو ورغلاکر سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کے خلاف استعمال کرتے ہیں بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جہاں پر تنازعات، لڑائی جھگڑوں اور جنگوں میں خواتین آجائیں تو ان کے احترام میں جنگیں روک دی جاتی ہیں۔