• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی شناخت 19 سالہ دولت خان ولد احمد گل کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا ۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ تاہم واقعے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جسکی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید