اسلام آباد(صباح نیوز)صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں،پاکستانی کرنسی کے حساب سے عالمی سولر سیلز کی قیمت تقریباً 13 روپے 50 پیسے فی واٹ بنتی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اب استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں گھریلو اور کاروباری صارفین کے لیے سولر سسٹم لگوانے کا موزوں وقت قرار دیا جا رہا ہے۔