اسلام آباد (عاصم جاوید) اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمانی پارٹی کافوری ریلیف کا مطالبہ، عمران کی رہائی کیلئے سیاسی، پارلیمانی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا،گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر، چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔