• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، دو گروہوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ کی حدود اورنگی ایم پی آر کالونی ،جمشید پیٹرو ل پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 15سالہ احسان اللہ ولد مومن خان جاں بحق ،23سالہ شیر نواز ولد جلال الدین ،،25سالہ زین اللہ ولد نواز ، 25سالہ احمد ولد زندہ گل،29سالہ شمس الرحمن ولد گل،23سالہ نیاز ولد شہزاد گل ،45سالہ جلال الدین ولد میاں گل اور فدا محمد ولد راز محمد زخمی ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے ،ضلع غربی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید