اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے 9 مئی کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی میں نصب بارودی مواد کے ذریعے بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ اس حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک شہری سمیت 4افراد زخمی ہوئے ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان ناظم الامور کو آگاہ کیا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات، جمع کیے گئے شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے کی۔