• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: سرحدی علاقہ کنٹانی ہور میں فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق، پانچ زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)گوادر پاک ایران کے سرحدی علاقہ کنٹانی ہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے گوادر پولیس کے مطابق پاک ایران کے سرحدی علاقہ کنٹانی ہور میں گزشتہ روز سات مزدور کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراان پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو مزدور شاہ زیب ولد ممتاز اور سعود ولد ثناء اللہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار مزدور حضور بخش ولد رسول بخش ٗ. قادر بخش ولد ساجن ٗ بابر ولد نمبرروز خان ٗسترام داس ولد مالا آر اور دارمشے ولد موہن زخمی ہو گئے۔

ملک بھر سے سے مزید