کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ماں دنیا کی سب سے عظیم ہستی اور بے لوث محبت کی علامت ہے، جس کی قربانیاں نسلوں کی تعمیر اور سماج کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ مدرز ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مدرز ڈے ہمیں ماؤں کی عظمت، احترام اور خدمت کا احساس دلاتا ہے۔