اسلام آباد (خبر نگار) بینکنگ کورٹ اسلام آباد کے جج عبدالغفور کاکڑ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کے خلاف 2.1ملین ڈالر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک اور پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج عبدالغفور کاکڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے چالان کی سکروٹنی کی جا رہی ہے۔