• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین اقتصادی تعاون کے فروغ میں نمایاں پیش رفت، پاکستانی سفیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور گزشتہ 2 برس کے دوران 300 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور تین درجن سے زائد جوائنٹ وینچر معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 13 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی بیٹری ساز کمپنی سی اے ٹی ایل کے ساتھ فعال مذاکرات کر رہا ہے جو لیتھیئم آئن اور سوڈیم بیسڈ بیٹری ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہے۔ پاکستان اس کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری اور تعاون پر آمادہ کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید