سیتا روڈ (نامہ نگار) میہڑ کی معصوم نياڻي اجالا پروین سولنگی کی پراسرار گمشدگی کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود بچی کا سراغ نہ ملنے پر آج سیتا روڈ میں بی آر ٹی ٹرسٹ کی جانب سے ایک پرامن مگر بااثر "فلیش لائٹ" ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے موبائل فونز اور ٹارچوں کی روشنیاں جلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس انوکھی احتجاجی ریلی کی قیادت خلیل انور سولنگی، مہران لغاری، سید ذوالقرنین حیدر اور اعظم ستائی نے کی۔ ریلی میں سوشل ورکرز، صحافیوں، تاجروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور فلیش لائٹس جلا کر انتظامیہ کو یہ پیغام دیا کہ "اندھیر نگری" ختم کی جائے اور معصوم بچی کو روشنی میں لایا جائے۔