• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں سنگین مالی، انتظامی اور تعلیمی صورتحال پر گہری تشویش، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے جامعہ کراچی میں پیدا ہونے والی حالیہ سنگین مالی، انتظامی اور تعلیمی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی مسلسل غفلت اور ناقص پالیسیوں نے ملک کی اس سب سے بڑی اور معتبر درسگاہ کو شدید ترین بحران سے دوچار کر دیا ہے،انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے حالیہ ہنگامی اجلاس میں سامنے آنے والے حقائق اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کے دیرینہ واجبات کی عدم ادائیگی، ہاؤس سیلنگ کی معطلی اور دیگر مالیاتی مسائل نے جامعہ کے پورے انتظامی و تعلیمی ڈھانچے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ فی الفور ہنگامی بنیادوں پر تلافی کے اقدامات نہ کیے گئے تو جامعہ کراچی کا تدریسی اور امتحانی نظام مکمل طور پر زمین بوس ہو جائے گا، جس کا براہِ راست اور ناقابلِ تلافی نقصان ہزاروں طلبہ و طالبات کے مستقبل کو ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید