• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خوری پر 26افراد گرفتار ‘40سے زائد دکانیں سیل

کوئٹہ(خ ن)ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پراے سی کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ نے ناجائز منافع خوری اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 26 افراد کوگرفتارکرکے 40سے زائد دکانیں سیل کردیں عوامی شکایات پرکارروائیاں سیٹلائٹ ٹائون اورگردونواح میں کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کاروبار علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گوشت، مرغی، دودھ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں پرقیمتوں کاجائزہ بھی لیا جبکہ پارکنگ پلازہ میں زائد ریٹس وصول کرنے پر تین پارکنگ مالکان بھی گرفتارکرکے جیل بھجوا دیااے سی نے کہاکہ عوامی شکایات پرسخت کارروائی کی جائے گی لوگوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
کوئٹہ سے مزید