• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیٹر جعفر اقبال کا وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا دورہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت زیب جعفر نے ان کا استقبال کیا ۔ اس مو قع پر ملاقات کے دوران سیکرٹری ایڈمن حمید خان نیازی، ایم ڈی ایجوکیشن شکیل احمد خان اور دیگر اعلیٰ افسروں بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم تعلیمی امور اور درپیش مسائل پر بات کی گئی۔ سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نےاہم تجاویز دیں جن پرمتعلقہ افسران کی طرف سے عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ زیب جعفر اور سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے وفاقی سیکرٹری تعلیم عامر اشرف خواجہ سے بھی ملاقات کی۔
اسلام آباد سے مزید