اسلام آباد ( کامرس رپورٹر )کسٹم انٹیلی جنس راولپنڈی کے انسداد سمگلنگ ٹیم نے سنگجانی میں ایک گودام پر چھاپہ مارا ، ڈائر یکٹر آئی اینڈ آئی عرفان واحد کی نگرانی میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے اسمگل شدہ 55ہزار سگریٹ کے پیکٹ ، 0.7میٹرک ٹن چھالیہ اور 1.3میٹرک ٹن پولی ایسٹر فیبرک ( کپڑا) برآمد کیا ، ضبط شدہ سامان کی مالیت 76لاکھ روپے سے زائد ہے ۔