• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیشی کیلئے کچہری لائے گئے ملزم نےتیزاب پی لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیشی کے لئے ضلع کچہری لائے گئے ملزم نے مبینہ طورپرتیزاب پی لیا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ سے جمعرات کودیگرملزموں کے ہمراہ پیشی کے لائے گئے تھانہ ریس کورس کے مقدمہ میں گرفتارملزم فیصل شاکر کوعدالت میں پیشی کے بعدواپس بخشی خانے لے جایاجارہاتھا۔ اس دوران اس کی بیوی اوربچے بھی اسکے ہمراہ تھے کہ اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پراسے کولڈ ڈرنک کی بوتل دی جواس نے جوں ہی منہ سے لگاکرگھونٹ بھرے تواس کی اہلیہ نے شورکرناشروع کردیاکہ اس کے شوہرنے تیزاب پی لیاہے۔ اس دوران ملزم کی حالت بگڑ گئی جسے پولیس نے فوری طورپرہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کامعدہ صاف کیا اوراس کوعلاج معالجہ کے لئے داخل کرلیاگیا،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کے معدے میں ایسڈ پایاگیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی یااسے دھوکہ سے تیزاب دیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید