• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بجٹ2026-27/راولپنڈی لاہورہائی سپیڈ ٹرین کیلئے4 سو 52ملین مختص

راولپنڈی(راحت منیر)پنجاب بجٹ 2026 -27میں راولپنڈی لاہور ہائی سپیڈ ٹرین،راولپنڈی مری ٹورسٹ گلاس ٹرین،راولپنڈی رنگ روڈ،مال روڈ سگنل فری منصوبےبھی شامل ہیں۔ راولپنڈی لاہور ہائی سپیڈ ٹرین کےلئے452ملین روپے کی فزیبیلٹی سٹڈی کیلئے2سو ملین روپے جبکہ ہائی سپیڈ ٹرین کیلئے راولپنڈی،جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،لاہورپر لاگت کا تخمینہ ایک لاکھ ملین روپے لگایا گیا ہے۔رواں بجٹ میں 100ملین روپے رکھے گے ہیں۔ ایک لاکھ17ہزار 845ملین روپے کی راولپنڈی مری ٹورسٹ ٹرین کیلئے 49ملین روپے رکھے گے۔رنگ روڈ بانٹھ تا ٹھلیاں مین کیرج وے38اعشاریہ3کلو میٹر منصوبہ کی لاگت46ہزار 631ملین روپے ہے۔رواں مالی سال کیلئے تین ہزار ملین روپے مختص کئے گے۔29ہزار933اعشاریہ 110ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔رنگ روڈ فیز ٹو ٹھلیاں تا جی ٹی روڈ کی فزیبیلٹی سٹڈی پر لاگت52ملین روپے ہے۔بجٹ میں پانچ ملین روپے رکھے گے ۔ 1410 ملین روپے کی ٹھلیاں تا اکبر روڈ8اعشاریہ45کلومیٹر کیلئے 69ملین روپے،نالہ لئی سیوریج آؤٹ فال ٹرنک کی فزیبیلٹی سٹڈی کیلئے ایک ملین روپے مختص کئے گے۔لاگت42ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔مال روڈ سگنل فری پراجیکٹ میں 3450ملین روپے کے عمار چوک فلائی اوور کیلئے سو ملین روپے،3091ملین روپے کے ریس کورس انڈر پاس کیلئے ایک ملین،2679ملین روپے آرمی قبرستان انڈر پاس کیلئے سو ملین روپے،2691ملین روپے کے تلسہ چوک انڈر پاس کیلئے 93ملین روپے،3750ملین روپے کےسی او ڈی انڈر پاس کیلئے سو ملین روپےرکھے گے ہیں۔گوجرخان میں4531ملین روپے کے گلیانہ موڑ اور ٹیکنیکل کالج چوک پر دو انڈر پاس کے لئےسو ملین روپے مختص کئے گے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید