• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اسسٹیو ڈیوائسز فلیگ شپ پروگرام کا اجلاس

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)معذور افراد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اسسٹیو ڈیوائسز فلیگ شپ پروگرام کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ہوا، جس میں ضلع راولپنڈی میں معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی، روزگار کے مواقع اور سرکاری و نجی عمارتوں میں ان کے لیے آسان رسائی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے مریم کو بتائیںʼایپ کے ذریعے موصول ہونے والی 18 درخواستوں جبکہ جنرل کیٹیگری کی 19 درخواستوں کا میرٹ پر جائزہ لے کر مستحق افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید