راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) قیدی وین سے فرار ہونے والے مزید4حوالاتیوں کو گرفتار کرلیاگیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کی قیدی وین سے فرار ہونے والے حوالاتیوں کی گرفتاری میں مزید پیشرفت ہوئی ہے اورفرار ہونے والے انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں واحد،دانش ، عبد الرحمٰن اور عاصم شامل ہیں۔