• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

04 اشتہاریوں سمیت 19جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آ باد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی پولیس نے04 اشتہاریوں سمیت 19 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے، سرچ آپریشن کے دوران 15 مشکوک افراد اور 17 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا،تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتارکر لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز اور 06 لاکھ نقدی برآمد،ملزمان کا متعدد گھریلو چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف، مزید تفتیش جاری ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث 04 اشتہاریوں سمیت 17 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران 425 افراد، 226گھروں، 26 ہوٹلوں، 76 دکانیں،211 موٹر سائیکلوں اور 82 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 15 مشکوک افراد اور 17 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید