راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے راولپنڈی میں سستی ایمبولینس سروس شروع کردی ہے۔جس کا افتتاح جمعہ کو کمیٹی چوک میں کیا گیا۔ادھر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان مزمل ہاشمی نے کہا ہےکہ ہمیں ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا پاکستان عالمی سازشوں پر کام کرنا چاہیے جلد آل پاکستان کانفرنس بلائی جائے گی۔