• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی طاقت قانون ناموس رسالت ختم نہیں کر سکتی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام24ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونیوالی ختم نبوت ودفاع پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں کنونشن اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا محمدطیب فاروقی، امیر اسلام آباد مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالرشید، امیر راولپنڈی مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا فقیراللہ اختر، قاری عبدالوحیدقاسمی، مولانا قاضی ہارون الرشید، مولانا آدم خان، قاری محمداسماعیل، مفتی خالد میر، مولانا محمدطارق معاویہ، خالد مبین اورمولامحمدشرافت نے کہا ہےکہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہون نے کہا کہ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید