• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کو دی گئی محکمانہ سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت

ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او ملتان رفعت مختار راجا نے گزشتہ روز اردل روم منعقد کیا ، انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ،آر پی او نے قتل کے مقدمہ کی ناقص تفتیش پر انسپکٹر شیراز انور کی تنزلی کرتے ہوئے سب انسپکٹر بنا دیا ، اسی طرح ایس ایچ او گگو منڈی حسن آفتاب، اے ایس آئیز عباس علی اور عامر کاظمی کو مختلف شکایات پر معطل کرتے ہوئے ایس ایس پی آر آئی بی ملتان کو ان کا انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، وہاڑی کے ایس آئی عدنان کو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر معطل کیا گیا، برخاست اے ایس آئی سہیل عارف کی اپیل بحالی جب کہ سب انسپکٹرز خالد حسین اور حافظ عدنان کی سزاوں میں کمی کی اپیلیں خارج کی گئیں، خانیوال کے سب انسپکٹر محمد امین کو عدالتوں کی سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر ایک سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی۔
ملتان سے مزید