• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹین ایجر نے 542 راتیں ٹینٹ میں سو کر 10000 پونڈ سے زائد جمع کر لئے

لندن (پی اے) ایک ٹین ایجر نے اپنے گارڈن میں 542 راتیں ٹینٹ میں سو کر 10000 پونڈ سے زائد رقم جمع کی ہے۔ ویلوین گارڈن سٹی، ہرٹفورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ لڑکے ایشلے نے مارچ میں میکس ووسی سے متاثر ہو کر باہر سونا شروع کیا تھا، جس نے دو سال تک ٹینٹ میں سو کر 700000 پونڈ جمع کئے تھے۔ ٹین ایجر ایشلے کا کہنا ہے کہ ایسے امید ہے کہ وہ ایک چیرٹی کیلئے 30000 پونڈ جمع کرلے گا، کو رومانیہ میں کتوں کے ریسکیو کا کام کرتی ہے۔ ایشلے نے کہا کہ وہ اپنے بستر پر واپس سونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ مجھے اب یہ بہت اچھا لگتا ہے۔ ایشلے ایک رات کیلئے باہر سویا تھا اور اسے پتہ چلا کہ واقعی اس میں بہت مزہ ہے تو اس نے فیصلہ کیا کہ وہ اس طرح سونے کو جاری رکھے گا۔ ایک ماہ بعد اس نے چیرٹی کیلئے رقم جمع کرنے کا آغاز کیا۔ پہلے ہفتے درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ تھا لیکن جب سے میں نے وہاں سونا شروع کیا تو مجھے زیادہ لطف آیا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں اس سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن کچھ راتیں ایسی بھی تھیں جب بارش کی وجہ سے میرے سر پر چھینٹے بھی پڑ جاتے تھے۔ میرے پاس کتا بریٹی ہے، جو ہلہ گلہ کرتا ہے۔ ایشلے نے کہا کہ میں کتوں کیلئے شلٹر تعمیر کرنے کے سلسلے میں اپنا ٹارگٹ 30000 پونڈ تک جمع کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے چیرٹی Paws2Rescue کیلئے پیسہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ میری فیملی نے ہمیشہ کتے پالے ہیں اور ایک کتے کو قبرص میں ریسکیو بھی کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ گزشتہ سات برسوں سے ہم کتوں کی پرورش کر رہے ہیں اور میرے اندر ان کیلئے بہت زیادہ ہمدردی پائی جاتی ہے۔ میں کتوں سے بہت پیار کرتا ہوں۔ ایشلے نے کہا کہ ہمارے پاس 18 سالہ جیک رسل ایک سپرنگر سپینئل ہے، جس کو ہم بریٹی کہتے ہیں اور لوسیا ایک سیگوجیو اٹالیانو ہے، جسے ہم نے قبرص میں ہالیڈیز کے دوران ریسکیو کیا تھا۔ ایشلے کی اس کوشش سے اس کے دوسرے دوست بھی متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے ایک نے ایشلے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد ایک ماہ باہر سونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشلے کا کہنا ہے کہ باہر سونے کا ایک مزا ہے لیکن اس نے تسلیم کیا کہ کچھ مواقع پر باہر سونا کافی سخت اور مشکل ہوتا ہے۔
یورپ سے سے مزید