• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو یو این سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر نہ بنایا جائے، چوہدری محمد عظیم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ )سابق صدر کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ چوہدری محمد عظیم نے امریکہ ،جرمنی، جاپان ،برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کو اقوام متحدہ جیسے ادارے کا مستقل رکن نہ بنایا جائے ۔بھارت اقوام کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا یہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، اگر بھارت جیسے دہشتگرد ملک کو اقوام متحدہ اور یو این سیکیورٹی کونسل کارکن بنایا گیا تو اس سے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل لیگ آف نیشن بن کر رہ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کے لئے مطالبہ کر یگا۔ اقوام متحدہ کو دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا مرکز نہ بنایا جائے ۔ اس سے نہ صرف اس ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی بلکہ امن پسند ملک ایک نئی اقوام متحدہ اور یواین سیکورٹی کو نسل کی بنیاد رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔چوھدری محمد عظیم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کارگزاری کا یہ حال ہے کہ اس نے گزشتہ ستر سال میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات نہیں کیے بلکہ وہ مستقل بھارت نوازی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سہ فریقی مذاکرات کا اہتمام کریں ۔
یورپ سے سے مزید