• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان طالب علم اور ایک شخص نے مبینہ گولی مارکر خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں نوجوان طالبعلم سمیت 2افراد نےخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، زیر زمین پانی کے ٹینک میں بچی کی لاش ملی ، چھت سے گر مزدور جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن درمحمدگو ٹھ عثمانیہ مسجد کے قریب گھر میں 45سالہ ذوالفقار ولد شاہ محمد نے مبینہ طور پر خود کوگولی مار کر خود کشی کر لی ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ،بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک گل شاہ روڈ فردوس مسجد کے قریب گھر میں طالب علم 19سالہ دستگیرولد قمر نے والد کے پستول سےخود کو گولی مار کرخودکشی کر لی ،پولیس کے مطابق متوفی میٹرک کا طالب علم تھا، اہلخانہ نے بیان دیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے والدین کو اسکول بلوا کر پڑھائی نہ کرنے کی شکایت کی تھی ، والدین نے دستگیر کو ڈانٹا تھا ،جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ یار محمد محلہ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں 8سالہ ریشم دختر علی کی لاش ملی ، سول اسپتال منتقل میں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی ، سائیٹ کے علاقے ہارون آباد میں واقع گودام میں کام کے دوران چھت سے گر مزدور 40سالہ عبدالطیف جاں بحق ہوگیا ۔