• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت جواب دے گا، پاکستانی مشن نے بھی حق جواب کی تیاری کرلی

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں)وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا فوکس تو سیلاب اور اسکی تباہ کاریوں سے عالمی برادری کو آگاہی پر قائم رکھا لیکن کشمیر کے مسئلہ کا بھی مؤثر انداز میں ذکر بھی کیا اور اس کے ساتھ ہی بھارت سے امن مذاکرات اور خیرسگالی کے بارے میں بھی پاکستان کا موقف دہرایا۔

لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کے بارے میں عالمی ہمدردی اور اپیل پر پریشان بھارت وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے جواب میں کشمیر کے حوالے سے اپنا حق جواب دہی استعمال کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے شام کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے کسی افسر کی جانب سے حق جواب کے نام پر تقریر کا حق مانگ کر تقریر کرے گا۔

اُدھر پاکستانی سفیر برائے اقوام متحدہ منیر اکرم نے بھی بھارت کے حق جواب میں پاکستان کی جانب سے جوابی تقریر کی تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں امکان یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نابینا خاتون قونصلر صائمہ سلیم حق جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کے جواب میں تقریر کریں۔

اہم خبریں سے مزید