• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان ماں بیٹے پر انسانیت سوز تشدد

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان ماں اور بیٹے کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا اور برقع پہنی خاتون کا نقاب پھاڑ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے لال گائوں کے رہائشی اپنی والدہ کے ساتھ جانے والے مسلمان لڑکے واجد علی کو ہندو انتہاپسند غنڈوں نے گھیر لیا اورڈنڈوں اور لاتوں سے بدترین تشدد کیا۔ہجوم نے اسے موٹرسائیکل سے باندھ کر گھسیٹااپنے بیٹے کو ہندو انتہاپسند غنڈوں سے بچانے کے لئے دہائیاں دیتی ماں کو بھی نہیں بخشا گیا اور ان کو مجمع میں شامل ہندو انتہاپسند عورتوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ہندو غنڈوں کا مجمع مسلمان ماں اور بیٹے کو گالیاں بکتا اوران پر انسانیت سوز تشدد کرتا رہا لیکن پولیس حسب معمول انہیں بچانے نہیں پہنچی۔ واجد علی اور اس کی والدہ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں اورکسی کام سے اپنے عزیز کے گھر جا رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید