• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری لطیف اکبر نے کشمیر کاز کو اقوام عالم میں پیش کیا، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ(پ ر )بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کےچیف آرگنائزروپاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نےکرسی کے نشے میں قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔وہ اس اہم ترین عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں، جس پارٹی کے لیڈر کی تربیت جھوٹ  اور اخلاقیات سے گری ہوئی ہو اُس کے ورکر اور کارکنوں کی زبان سے کیا پھول نکلیں گے،وہ وزرات عظمیٰ کے اہم عہدہ پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔انہیں جس طرح عوام کے سرپر مسلط کیا گیا ہے وہ سب آزاد کشمیر کی عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔چوہدری لطیف اکبر جیسے نظریاتی جیالے اور شریف النفس انسان پاکستان پیپلز پارٹی کا بیش قیمتی سرمایہ ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے اس جانثار سپاہی نے آزادی کشمیر کیلئے انتھک محنت اور کوشش کی ہے، انہوں نے کشمیر کاز کو اقوام عالم میں پیش کر کے مظلوم کشمیریوں کی طرف اُن کی توجہ مبذول کروائی ہے۔
یورپ سے سے مزید