• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اب بھی دیہی شہری کی تفریق کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ مجھ جیسے لاکھوں لوگ پیپلز پارٹی کے مظالم کی وجہ سے بانی متحدہ سے جڑے تھے،پیپلزپارٹی اب بھی دیہی شہری کی تفریق کر رہی ہے، 2018میں انتخابات میں جیت کا جشن منانے والے آج رسوا ہورہے ہیں، حکومت میں رہنے والی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خاندانوں کو رسوا کر رہی ہیں، گزشتہ چار سال کے دوران الله نے حکومت میں رہنے والوں کو بے نقاب کردیا اور ہم ہار کہ بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہے اور لوگ ہماری طرف متوجہ ہیں۔ پاکستان کے پاس اب پی ایس پی کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ صرف ہمارے پاس پاکستان کو ٹھیک کرنے کا قابلِ عمل فارمولا ہے۔
اہم خبریں سے مزید