• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال کے ہمراہ راجر فیڈرر کے کیریئر کا آخری میچ دونوں کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے

لاہور (نمائندہ جنگ)دنیائے ٹینس کے بڑے نام، حریف بھی اور ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ایک ساتھ آبدیدہ ہوگئے۔رافیل نڈال کے ہمراہ راجر فیڈرر کا کیریئر کا آخری میچ دونوں کھلاڑیوں کے علاوہ ان کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کے لئے بھی جذباتی لمحہ بن گیا۔لندن میں17ہزار 500 تماشائیوں کے درمیان 41 سالہ راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کے ہمراہ لیور کپ میں حریف امریکی جوڑی جیک ساک اور فرانسس ٹیافو کے خلاف میچ کھیلا۔ جس میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو شکست ہوئی۔میچ کے بعد راجر فیڈرر اپنے پروفیشنل کیریئر کو الوداع کہنے پر جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے، انہیں دیکھ کر رافیل نڈال بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
اہم خبریں سے مزید