• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی: امیر ممالک صرف باتیں کررہے ہیں، بنگلادیشی وزیر اعظم

نیویارک(اے ایف پی) بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کے زمے دار امیر ممالک ہیں مگر وہ صرف باتیں کررہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ان کا تباہی سے کوئی تعلق نہیں۔ اقوام متحدہ کے دورے کے موقع پر خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کرنا امیر ممالک کا کام ہے ان کا کہنا ہے تھا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ امیر ممالک اس طرح موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنا نہیں چاہتے جتنی ان کی زمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر ممالک اپنے رویے سے یہ واضع کررہے ہیں جیسے یہ ان کا معاملہ ہی نہیں۔ شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ عالمی حدت میں بنگلادیش کا حصہ صرف 1.2ڈگری کا ہے بنگلادیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے کے تحت امیر ممالک پر 100 ارب ڈالر کے فنڈ کی زمے داری عائد ہوتی ہے تاکہ غریب ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات ازالہ کرسکیں مگر اب امیر ممالک پیرس معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید