• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان پر ڈکیتی، فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا، شہری 3 گاڑیوں اور 34 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 24موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ شہزادکالونی میں تین موٹرسائیکل سوار طاہرمحمود سے اسلحہ کی نوک پر15سوروپے اور موبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں تین نامعلوم ملزمان نیاز گل سے گن پوائنٹ پر65ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپر دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر طیب محمود کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ حیدری چوک میں دوموٹرسائیکل سوار اسامہ طاہر کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں یورالوجی ہسپتال کے قریب تین موٹرسائیکل سوار آکاش مسیح سے گن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں مدثر احمد قریشی اپنے دوست قمر جمشید کے ہمراہ جارہاتھاکہ ایک موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ان سے دوموبائل اور 3ہزارروپےچھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ اقبال پارک کے قریب تین موٹرسائیکل سوارعبدالباسط عباسی سے گن پوائنٹ پراس کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار ایرڈیونیورسٹی کے سامنے فیصل کمال سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور نقدی چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ جلیبی چوک میں دونامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر تسلیم رضا کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ویسٹریج میں سلیم ملک چار دوستوں کے ہمراہ اپنے شوروم میں موجودتھاکہ دو نامعلوم افراد شوروم میں داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پران سے 4 موبائل فون اور ایک لاکھ 21ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارزوہیب کاموبائل ،کمیٹی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار کاشف کاموبائل اور 5ہزارروپے،کمیٹی چوک میں دونامعلوم ملزمان غلام نبی بلوچ ایڈووکیٹ کاموبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں دوموٹرسائیکل سوارمحمد اویس کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک کے قریب دوموٹرسائیکل سوارمحمد جہانگیر کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں دوموٹرسائیکل سوار ظفر کی بیٹی کا موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ مری روڈپردوموٹرسائیکل سوار شاہد خان غوری کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار عزیزابوبکر کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ نوراروڈپردونامعلوم لڑکے علی ندیم کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ چاندنی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار حسنین علی کاموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار لاریب احمد کاموبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کے ایف سی صدرکے سامنے دوموٹرسائیکل سوار سیف صادق کاموبائل،تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد اسا مہ خا ن کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ کچہری سے نیلم نوخیز ایک ہائی ایس میں بیٹھی تھی کہ اچانک دوموٹرسائیکل سوار آئے جن میں سے ایک لڑکے نے کھڑکی کے ذریعے اس کااوراس کے ساتھ والی لڑکی کاموبائل چھین لیا اور پستول دکھاکر فرارہوگئے ، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں ظاہرشاہ کےگھرکے تالے توڑ کر گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور کپڑے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسومیں محمدمزمل کاموبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک پیراں فقیراں میں عزیز آصف کے کمرے سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں سعید الرحمان کی فارمیسی سے موبائل ،ڈبل روڈپر اطہرفرید کے کمرے سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں شیخ محمدعمر کے گھر سے موبائل،45ہزارروپے اور کپڑے وغیرہ ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں محمد علی کےگھر سے موبائل،80ہزار اور سونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے،ڈھوک کشمیریاں میں عبدالرحمان کی ورکشاپ سے موبائل ،ڈھوک علی اکبرمیں احمد اصغر کے کمرے سے موبائل ، تھانہ صادق آبادکے علاقہ بلال ہسپتال میں شعیب بھٹی کی جیب سے 2موبائل،صادق آبادمیں اظہرکمال کے دوست کے گھرسے لیپ ٹاپ اور موٹرسائیکل کے کاغذات ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں عدیل احمد کی غفار ماربل فیکٹری سے 150فٹ تھری کور تار کوپر مالیتی45 ہزارروپے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ گلشن خورشیدمیں مبشراعجاز کے گھرسےموٹر،پائپ،تار و دیگرسامان ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ میں راؤ عمر دراز کاموبائل ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ محلہ غازی آبادمیں عقیل مشتاق کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے ،سونا مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے اور یوپی ایس بیٹری ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں محمد ہارون کے گھر کے تالے توڑکرڈیڑھ لاکھ روپے اورپسٹل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر طو ردل کی دکان کے تالے توڑکر دکانکا سامان مالیتی چھ لاکھ روپے اورگلے سے تیس ہزارروپے ،تھانہ روات کے علاقہ بسالی میں عدنا ن انجم کی مارکیٹ میں لگاان کاذاتی ٹرانسفارمر 50کے وی مالیتی 5 لاکھ روپے چوری ہوگیا۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں بنک سے رقم نکلوانے والے شخص کونوسربازوں نے پچاس ہزارروپے سے محروم کردیا، شہزاد علی بھٹی نے پولیس کو بتایاکہ میں نے الائیڈ بنک چکری روڈ سے 50ہزار روپے نکلوائے اور میں باہر روڈ کے قریب آیا تو دیکھا کہ زمین پر نوٹوں سے بھرا شاپنگ بیگ پڑاہواتھا میرے سے آگے ایک نامعلوم شخص نے اسے اٹھایا اور روڈ کراس کیا اتنے میں ایک بوڑھا شخص سامنے سے آیا جو شور مچا رہاتھا کہ میرے 90ہزار روپےگر گئے ہیں میرے سے پیچھے ایک شخص نے آواز لگاکربابا جی وہ سامنے بندہ ہے جسکو آپ کے پیسے ملے ہیں پھر میں نے اور آواز لگانے والے دوسرے شخص نے اس بندے کو پکڑا جس نے نیچے سے شاپنگ بیگ اٹھایاتھااس نے شور مچایا کہ ہم اسے لوٹنے کے لئے پکڑ رہے ہیں اتنے میں ایک گاڑی آکے رکی جوکہ اپنے آپ کو پولیس والا ظاہر کررہے تھے- مذکورہ گاڑی میں سوار دو بندوں نے ہم تینوں بندوں سے تلاشی لیکر سب کچھ نکال کر ایک کپڑے میں باندھ لیا وہ دونوں ،باباجی اور دوسرے دوآدمی اس گاڑی میں بیٹھے اور میری رقم لیکر وہاں سے فرار ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید