• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مرکزی جلوس کا انتظام کرنیوالی آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پیر سید محمد علی واسطی کی رہائش گاہ اسلام آباد میں خواجہ پیر عبید احمدعبید کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیر سید محمد علی واسطی کو آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام کاچیئرمین اور پیر غلام ربانی اختر کو سیکرٹری جنرل چن لیا گیا ۔ اجلاس میں سابق میئر اسلام آباد پیر سید عادل گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مفتی محمد خطیب مصطفائی، پیر سید مبشر حسین شاہ دربار سید سخی محمود بادشاہ، پیر سید عبدالقادر شاہ، پیر غلام ربانی اختر القادری، شیخ محمد انور حسین الخیری، مولانا محمد نذیر کھوکھر، مولانا سید محمد اویس شاہ ضیائی، پیرزادہ علی حیدر ربانی، صاحبزادہ محمد نعمان ستی، محمد اصغر خان، تجمل حسین بھٹی، قاری املاک حسین چشتی مولانا مفتی رفاقت حسین رضوی، مولاناحافظ محمد اکرم چشتی، چوہدری طارق محمود گجر جنرل کونسلر جی سکس محمد تحسین مولانا قاری عاکیف ضائی، محمد اعظم جنجوعہ، صاحبزادہ حبیب احمد نظیری، مولانا امیر حسین چشتی گوہر رحمان خان سیالوی، عبدالمالک گجر سمیت کثیر تعداد میں ورکروں نے شرکت کی۔ آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام دعوتی مہم کے سلسلہ میں جامع مسجد الصدیق ٹی اینڈ ٹی کالونی جی ایٹ فور اسلام آباد میں میلادِ مصطفیٰ کے جلوس کی دعوت دیتے ہوئے اہلیان علاقہ اور نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد علی واسطی نے کہا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔12 ربیع الاول کو اسلام آباد کے ہر گلی کوچے سے قافلے پولیس گرائونڈ مرکز جی سیون میں جمع ہوں گے جہاں پر افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی نے کہا کہ اس سال جشن عید میلاد النبیؐ کو تحفظ ناموس رسات کے طور پر منایا جائے گا۔ علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام شرکائے جلوس باوضو درود و سلام پڑھتے ہوئے پولیس گرائونڈ مرکز جی سیون میں مرکزی اجتماع میں پہنچیں گے۔خواجہ پیر عبید احمد عبید سجادہ نشین آستانیہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول کے اجتماعات میں متاثرین سیلاب کے لیے خصوصی امداد کا اعلان کیا ۔
اسلام آباد سے مزید