• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ کینٹ پولیس کا جی پی او چوک اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ کینٹ پولیس نے جی پی او چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس ، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی، اس دوران 20گھروں، 4کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،70د کانوں، 9ہوٹلوں ، 2ہوسٹلوں اور انفرادی طورپر 195افرادکو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید