• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولیوں کے ساڑھے 43ارب کے اہداف اضلاع میں تقسیم نہ ہو سکے

راولپنڈی(ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ ایکسائز کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے ملنے والے ساڑھے 43ارب روپے کے اہداف تین ماہ میں اضلاع میں تقسیم نہ ہو سکے ، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے جولائی میں پنجاب حکومت نے محکمہ ایکسائز کو ٹیکس وصولیوں جن میں پراپرٹی ٹیکس ، موٹر ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی ، پروفیشنل ٹیکس ، کاٹن فیس ، لگژری ہائوس ٹیکس شامل ہیں کا ہدف 43ارب 50کروڑ روپے دیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران یہ ہدف 39کروڑ روپے تھا ، رواں مالی سال کیلئے دیئے گئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو پنجاب کے 36اضلاع میں تقسیم ہونا تھامگر دو تین میٹنگز ہونے کے باوجود بھی تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کس ضلع کو کتنا ہدف دینا ہے ، ادھر سیکرٹری آفس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ اور ریکوری کے تناسب سے اضلاع کو اہداف دیئے جائیں گے ، اس بارے میں کسی حد تک فیصلہ ہو چکا ہے ، رواں ماہ کے آخر تک تمام ڈویژن وائز ٹیکس اہداف کا فیصلہ ہو جائے گا اور پھر اضلاع کو بھی ٹیکس اہداف مل جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید