• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، 9اعشاریہ 6کنال اراضی ایکوائر ہوگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کیلئے 9اعشاریہ 6کنال اراضی ایکوائر ہو گی۔ ایکوزیشن کیلئے پلان 24ستمبر کو ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس راولپنڈی کو موصول ہو گیا ہے۔ اراضی چار ہزار آٹھ سو چون4854 سکوائر فٹ مختلف حصوں میں ایکوائر کی جانی ہے۔ کچہری تا ائرپورٹ روڈ پر 517اعشاریہ 92 سکوائر فٹ تین جگہوں سے لی جانی ہے۔ کچہری تا روات کے دونوں اطراف 1930اعشاریہ 33 سکوائر فٹ اراضی ایکوائر ہو گی جس میں سے 697 سکوائر فٹ کچہری تا روات تین جگہوں سے جبکہ 1233اعشاریہ 33فٹ روات تا کچہری سائیڈ پر تین جگہوں سے لی جانی ہے۔ کچہری تا صدر دونوں اطراف سے 2ہزار 405سکوائر فٹ ہے جس میں سے 1660سکوائر فٹ صدر تا کچہری جبکہ 745سکوائر فٹ کچہری تا صدر سائیڈ سے لی جائے گی۔ 6422اعشاریہ 722ملین روپے کے منصوبہ میں سے 5سو ملین روپے رواں مالی سال میں ریلیز کئے جا چکے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل کی مدت 24ماہ ہو گی۔ منصوبہ سے روزانہ ایک لاکھ 31ہزار 5سو گاڑیوں کو سہولت ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید