• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ سوسائٹی کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

ملتان (اسٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گرین یوتھ موومنٹ سوسائٹی کے تحت توانائی کے تحفظ اور شجرکاری مہم کا آغاز،افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو صحیح سمت کی طرف راغب کریں، گرین یوتھ موومنٹ سوسائٹی جیسی سرگرمیوں کا معاشرے کیکردار سازی، تناؤ کو کم کرنے اور طلباکو قوم کی تعمیر میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر محسن خان، ڈاکٹر بلال اور دیگر سمیت طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید