• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ ینگ ڈاکٹرز کیلئے چیلنج سے کم نہیں، ڈاکٹر الفرید ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ جدید دور کی میڈیکل سائنس و ریسرچ ہمارے ینگ ڈاکٹرز کے لئے بڑے چیلنج سے کم نہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے اُن کے لئے تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں پر مسلسل توجہ دینا اور محنت و مطالعے کی عادت کو اپنانا نا گزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفرنے لاہور جنرل ہسپتال گائنی یونٹ3 میں پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کی سربراہی میں ایف سی پی ایس، ایم سی پی، اور ڈی جی او سٹوڈنٹس کی امتحانی تیاری کے لئے رہنما اصولوں کے بارے میں منعقدہ دو روزہ کورس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب،پروفیسر ڈاکٹر شہلا بقائی اور پروفیسر ندرت سہیل نے کورس کے شرکاء کو اُن کے امتحانی امور کے بارے میں رہنمائی اور تکنیکی معاملات سے آگاہ کیا ۔