• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندر کے کنارے پہنچ گیا


فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ
فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویسٹ اٹلانٹک ایئر لائن کا (EC-NLS) رجسٹریشن کا کارگو طیارہ پرواز نمبر ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ سے فرانس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا۔

لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ایئر پورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔

فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ
فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ

خوش قسمتی سے جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا، بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر ٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ پیلیئر ایئر پورٹ سمندر کے کنارے واقع ہے۔

فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ
فرانس میں مونٹ پیلیئر ایئر پورٹ پر بے قابو ہو کر سمندر کے عین کنارے لینڈنگ کرنے والا طیارہ

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید