ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکا مظاہرین کی حمایت کر کے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔
تہران سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن ہمیشہ ایران کے استحکام و سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ امریکا اس کوشش میں ہمیشہ ناکام ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مغرب نے فسادیوں کی حمایت میں ایک افسوسناک واقعہ کا غلط استعمال کیا۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایرانی نظام کی حمایت میں لاکھوں افراد کی ریلیوں کو نظر انداز کیا۔