پیرس/لندن(آئی این پی)ایرانی خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف لندن اور پیرس میں ایرانی سفارتخانے تک پہنچنے کی کوشش کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق فرانس میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس استعمال کی اور سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین کو ایران کے سفارت خانے کی طرف جانے سے روکا۔ لندن میں بھی اسی نوعیت کے مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے ایران کے سفارتخانے تک پہنچنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی ،میٹروپولیٹن پولیس کاکہنا ہے کہ مظاہرین نے پتھرائو کیا جس میں متعدد پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔